4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:17
پی سی بی سعید اجمل کے انٹرویو پر ناراض،شوکاز بھیجنے کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ جیو سوپر کو انٹرویو دینے پرسعید اجمل سے ناراض ہوگیا ،بورڈ نے اسپن کنگ کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جیونیوز کے اسپورٹس رپورٹر یحییٰ حسینی کے مطابق سعید اجمل نے انٹرویو کے دوران کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سعید اجمل نے اپنے بالنگ ایکشن پر پابندی کے دوران بورڈ کے رویے پر شکوہ کیا تھا۔