4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے
جیو نیوز - کابل ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے ، سابق پاکستانی کپتان کو گزشتہ ماہ دورہ زمبابوے کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔
دورہ میں انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ، ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی 20 سیریز میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دی ، جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اب وہ اگلے 2 برس افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرینگے۔