5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
پاکستان دنیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم ، فیصلہ آج ہوگا
جیو نیوز - شارجہ ...... پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی دوسری بہترین ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہے یا نہیں فیصلہ آج ہوجائےگا۔
ایشیائی سر زمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے کا ناقص ریکارڈ رکھنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لئے284رنز کا مشکل ہدف درکار ہے۔
پاکستانی بولروں نے ابتدا ہی میں انگلش ٹیم کو 2 وکٹوں کا نقصان پہنچا کر اپنے عزائم دکھائے۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر سے جیت اور عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے 8وکٹوں کی ضرورت ہے۔
8 وکٹوںکےحصول کے بعد پاکستانی ٹیم دنیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم بن جائے گی۔