تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:47

پیرس ماسٹر ٹینس: برطانیہ کے اینڈی مرے تیسرے راونڈ میں

جیو نیوز - پیرس ......برطانیہ کے اینڈی مرے نے پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ روجر فیڈرر اور رافیال نڈال بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔

پیرس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کروشیا کے نوجوان کھلاڑی بورنا کوریش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

مرے کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔اس فتح کے بعد اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ورلڈ نمبر ٹو روجر فیڈرر بھی آندرے سپی کو چھ ایک اور چھ ایک سے ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن اور اسپین رافیال نڈال بھی اپنے اپنے میچز جیت کر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.