تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:48

کرکٹ آل اسٹارزایونٹ کا پہلا میچ آج نیویارک میں ہوگا

جیو نیوز - نیویارک........کرکٹ کے سپر اسٹارز امریکا میں کرکٹ ایونٹ آل اسٹارز کی تشہیر کے لیے نیویارک اسٹاک ایکس چینج پہنچ گئے اور گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا ۔

امریکا میں آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موجود کرکٹ کے سپر اسٹارز وسیم اکرم، سچن ٹنڈولکر ، شین وارن اور میتھیو ہیڈن نیویارک اسٹاک ایکس چینج جا پہنچے۔ انہوں نے ٹریڈنگ بیل بجاکر اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار کا آغاز کیا۔

یہ پہلاموقع ہےکہ کسی کرکٹرزنےنیویارک اسٹاک ایکسچینج کی بیل بجائی۔آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچ سات سے چودہ نومبر تک امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.