8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:32
پاکستان فٹبال ٹیم کی ساف چمپئن شپ میں شرکت مشکوک
جیو نیوز - لاہور...... پاکستان کی آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالی ساف چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو ہے ،جس کی وجہ حکومت اور فیڈریشن کا تنازع ہے جو نمٹنے کا نام نہیں لے رہا۔
ساف فٹبال چیمپین شپ تیئس دسمبر سے بھارت میں ہوگی، لیکن ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ہوا نہ ہی ایونٹ کی تیاریاں اب تک شروع ہوسکی ہیں۔ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کے فنڈز تاحال منجمد ہیں ، جس کی وجہ سے نہ کیمپ لگایا جاسکتا ہے اور نہ ہی کوئَی اور کام ہوسکتا ہے ۔
واضح رہےکہ حکومت اور پی ایف ایف کے درمیان تنازع کی وجہ سے پاکستان ایشین چمپئن شپ سائوتھ ایشین انڈر16اور انڈر 19 چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو چکی ہے۔