تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

برسبین ٹیسٹ ،کیویز کوکینگروز کے ہاتھوں208رنز سے شکست

جیو نیوز - برسبین......آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو برسبین ٹیسٹ میں دو سو آٹھ رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی نے 142 رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔کیوی ٹیم کو جیت کے لئے مزید 362 رنز درکار تھے لیکن مہمان ٹیم 295 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،کپتان برینڈن مکولم 80 رنز بناکر نمایاں رہے ۔آف اسپنر نیتھن لائین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسٹارک ،ہیزل ووڈ اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز کا اگلا ٹیسٹ میچ13نومبر سے17اگست تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.