تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:14

لاہور: انگلینڈ کےخلاف پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈنے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی20اسکواڈ کااعلان کردیا۔ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل کوڈراپ کردیا گیا ہے۔

ٹی20اسکواڈکے دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان،احمد شہزاد،محمد حفیظ،شعیب ملک ،عامر یامین،صہیب مقصود،انور علی،عماد وسیم ،محمد رضوان، رفعت اللہ مہمند، وہاب ریاض ،محمد عرفان ،عمران خان جونیئر،سہیل تنویراورافتخار احمد شامل ہیں۔

تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعرات 26نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.