تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

دوسرا ون ڈے،پاکستان اور انگلینڈ کل ابو ظہبی میں مد مقابل ہوں گے

جیو نیوز - ابو ظہبی ......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، چار میچوں کی سیریز میںگرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان دس سال سے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز ہرانے کا منتظر ہے ، پاکستان نے انگلینڈکےخلاف آخری ون ڈے سیریز2005 میں جیتی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان اب تک ہونے والے 64 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیںجن میں27 پاکستان اور 35 انگلینڈ نے جیتے ہیں، دو میچوں کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا معرکہ ابوظہبی میں کل ہو گا ۔میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام4بجے شروع ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.