تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:49

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - پرتھ........آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پرتھ میں شروع ہوگیا ہے۔ میچ میں کینگروز ٹیم نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جہاں آسٹریلوی ٹیم نے 7اوورز کھیل کر 36رنز اسکور کرلیے ہیں اور ان کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا ہے۔

ادھرکیوی ٹیم نے جیمی نیشم کی انجری کے باعث میٹ ہینری کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ کینگروز ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو 0-1کی برتری حاصل ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.