13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:38
چڑیا کو بھیجا ہے کہ پتا کرے عمر اکمل کی کہانی کیا ہے،نجم سیٹھی
جیو نیوز - لاہور......... سربراہ پی سی بی ایگز یکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چڑیا کو بھیجا ہوا ہے کہ پتا کرے عمر اکمل کی کہانی کیا ہے،ابھی تک چڑیا واپس نہیں آئی ہے۔
نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمراکمل کو ہم نے خط لکھا ہے کہ بتائیے کیا ہوا ہے،عمراکمل کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ادھر ادھر پتا کرنے کی کوشش کی تودیوار کھڑی کردی گئی،جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔