14 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:27
بڑا ہدف دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑانا نئی بات نہیں، وسیم اکرم
جیو نیوز - ابوظہبی.....سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ ابو ظہبی ون ڈے میں 2 سو 84 رنز کا ہدف بڑا ضرور تھا، لیکن ٹیم کو فائٹ کرنا چاہیے تھی،بڑا ہدف دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑانا کو ئی نئی بات نہیں ۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بورڈ پر بڑا اسکور لگایا، لیکن پاکستانی بیٹسمینوں کو فائٹ کرنا چاہیے تھی مگر انہوں نے مایوس کیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم انڈر19 میں بھی اننگز کا آغاز کرتے رہے رہے ہیں، لیکن اگر انہوں نے نمبر 5 پر آکراسکور کیا تھا تو ان کا نمبر تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔