تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے، تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

جیو نیوز -   شارجہ ..........دنیا میں سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرنے والے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان منگل کو تیسرے اور اہم ترین میچ کے لئے اسٹیج تیار ہے۔

کوچ وقار یونس ٹیم کی دوسرے ون ڈے میں خراب اور کمزور پرفارمنس کا اعتراف کیا ہے ۔پاکستان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اتوار کی شب انہیں پریکٹس سیشن سے واپس بلا لیا گیا۔

وقار یونس کے مطابق انہیں گھٹنے کی چھوٹی موٹی انجری ہوئی ہے ۔ یاسر ہمارا اہم ہتھیار ہے اس لئے محتاط ہوکر استعمال کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اگلے دو دن اس کی انجری کیسی رہتی ہے۔ انجری سیریس ہوئی تو کسی اور کو موقع دے سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.