تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

پاک بھارت سیریز،وزیراعظم نے پی سی بی کو فیصلے سے روک دیا

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے دورے سے متعلق پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی فیصلے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی سی بی کو پاک بھارت مجوزہ سیریز پر کوئی بھی قدم اٹھانے سے روکتے ہو ئے ہدایت کی ہے کہ بھارت کے دورے قبل پیشگی اجازت لی جائے،وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ہدایت تین روز قبل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان کرکٹٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتہا پسند شیو سینا کیساتھ کھڑی ہے،میں بھارت سےکرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنےکی مخالفت کروں گا،بھارتی حکومت اور شیو سینا کے لوگ اپنے لوگوں کے منہ کالے کرتے ہیں، ان کے دل بھی کالے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.