17 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:48
سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت کلیئرنس سے مشروط
جیو نیوز - لاہور......آئندہ سال فروری میں بھارت میں ہونیوالے سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت سیکیورٹی حکام کی رپورٹ اور حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہوگی ۔
بارہویں سائوتھ ایشین گیمز چھ سے سولہ فروری تک بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گے لیکن پاکستانی دستے کی ان مقابلوں میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ایک وفد جنوری میں بھارت جائے گا جہاں وہ ایونٹ کے لئے پاکستانی ایتھلیٹس کی سیکیورٹی کا جائزہ لے گا ، جائزہ وفد کی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی جسکے بعد حکومتی اجازت کی صورت میں ہی پاکستانی ایتھلیٹس سائوتھ ایشین گیمز کیلئے بھارت جائیں گے ۔