تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:35

آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کادوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

جیو نیوز - پرتھ ........ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

پرتھ ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے 385 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کیویز کو فتح کیلئے 320 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے میچ ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 104 رنز بنائے تھے ۔ روس ٹیلر کو 290رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.