تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:52

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کر ے گی

جیو نیوز - ویلنگٹن....... پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ، دوسرا 17 جنوری کو ہملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گی، پہلا میچ 25 جنوری کو بیسن ریزرو، دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپیئر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.