تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا

جیو نیوز - دبئی.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا ،سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز جیتنے کا موقع تو گنوادیا۔اب سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا،بیٹسمنوں کو اب جاگنا ہوگا، خوب رنز بنانے ہوں گے۔یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔احمد شہزاد کو اب تک موقع نہیں دیا گیاہے۔

امکان ہے افتخار کی جگہ احمد شہزاد کو آخری ون ڈے کیلئے میدان میں اتارا جائے،انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کا یہ سنہری موقع ہے وہ اب دبئی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ نہیں ہاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.