تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

پاکستان سے سیریز صرف بھارتی سرزمین پر ہی ہوسکتی ہے، ششانک منوہر

جیو نیوز - دبئی......بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کسی بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیریز صرف بھارتی سرزمین پر ہی کھیل سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پی سی بی پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز یواے ای سمیت کسی بھی نیوٹرل مقام کے بجائے بھارتی سرزمین پر ہی کھیل سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی صدر کا مزید کہنا ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کےروز روز کے بیانات سے تنگ آچکے ہیں،بھارت کی یو اے ای میںپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں، جو پی سی بی کو بتادیں ہیں ۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز باتیں اور بیانات ہر روز آتے ہیں لیکن سیریز وہیں کھڑی ہے، جہاں سے اس کے آغاز کی باتیں ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.