تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

بنگلادیش پریمئر لیگ ،آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - ڈھاکا.........بنگلادیش پریمئر لیگ کے دوسرے دن آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ بی پی ایل کا تیسرا میچ ڈھاکا میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہرایک بجے سہلٹ سپر اسٹارز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

آج کا دوسرا میچ رنگ پور رائیڈرز اور باریسال بُلز کے درمیان شام پونےچھ بجے کھیلا جائے گا ۔بی پی ایل کے سنسنی خیز میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.