25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:34
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائینگے
جیو نیوز - میر پور ......بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،رنگ پور رائیڈرز کا مقابلہ ڈھاکا ڈائنا مائیٹس سے ہوگا،کومیلا وکٹورینز باری سل بلز کا سامنا کریں گے ۔
بی پی ایل کا ساتواں میچ رنگ پور رائیڈرز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائیگا۔
ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز مدمقابل ہوں گے ۔ بنگلا دیش پریمئر لیگ کے سنسنی خیز میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔