25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:47
بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کیلئے مثبت اشارہ
جیو نیوز - نئی دلی.......بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے لیے مثبت اشارہ دے دیا۔ سیکریٹری بی سی سی آئی راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت کا کہا توغورکریں گے۔
راجیوشکلا کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں آئی، سیکیورٹی کی یقین دہانی پر بھارت پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہے۔