27 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16
احمد شہزاد کی دوسرے ٹی 20میں بھی شرکت مشکوک
جیو نیوز - دبئی......دبئی میں آج پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئینٹی میں بھی کرکٹر احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہوگئی۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد ڈائریا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوسکی۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی ڈائریا کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیںلیا تھا۔