تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار،بولنگ سے روک دیا گیا

جیو نیوز - دبئی......ویسٹ انڈیز کے آف اسپنرسنیل نارائن کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دے دیا گیا،انہیں فوری طور پر بولنگ سے روک دیا گیا ہے۔

سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن نومبر میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں رپورٹ کیا گیا تھا،ان کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 نومبر کو لاف برو یونیورسٹی میں ہوا،رپورٹ کے ایسسمنٹ کے بعد،معلوم ہوا کہ ان کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری سے زیادہ ہےجس کے بعد ان کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد آئی سی سی نے انہیں بولنگ سے فوری طور پر روک دیا ہے۔

بولنگ ایکشن کو دوباہ بہتر بنانے کے بعد آئی سی سی دوبارہ ایسسمنٹ کرے گا،جس کے بعد بولنگ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.