تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق کل اہم اعلان متوقع

جیو نیوز - لاہور......پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق اہم اعلان کل متوقع ہے، حکومت پاکستان اپنے کرکٹ بورڈ کو اس سیریز کی اجازت دے چکی ہے، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب بھی اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور مثبت جواب کا انتظار ہے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے کل کا دن اہم قرار دیا جا رہا ہے، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے گزشتہ ہفتے خاصی خبریں گرم رہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کرانے کی اجازت دی گئی تو بھارتی میڈیا نے نے حکومت کی اجازت کی خبر دے ڈالی لیکن یہ خبر سچ ثابت نہ ہو ئی ، اس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔

بھارت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تاحال حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو کچھ نہیں بتایا گیا، سیریز کے امکانات اب بھی ففٹی ففٹی قرار دیئے جا رہے ہیں جبکہ جمعرات کا دن سیریز کے فیصلے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پی سی بی میں بھی کوئی سیریز پر باضابطہ طور پر لب کشائی کیلئے تیار نہیں ہے۔ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.