تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

فیفاکرپشن اسکینڈل ،مزید ایک درجن افراد پر فرد جرم کا امکان

جیو نیوز - نیو یارک......فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میںکرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں مزیدگرفتاریاں کی گئی ہیں اور مزید ایک درجن سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک امریکی اخبارکےمطابق زیوریخ میں فٹبال کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میںگرفتاریوںکا نیاسلسلہ شروع ہوا ہے،پولیس نے ایک بار پھر اسی ہوٹل سے گرفتاریاں کی ہیں جہاں سے وہ مئی میں فیفا کے آفیشلز کو حراست میں لے چکی ہے،اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایک درجن سے زائدافراد پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

دوسری جانب سوئیزرلینڈ حکام نے فیفا کے دو حکام کی لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کی تصدیق بھی کر دی ہے،جبکہ وہاںکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ فیفا کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے لاطینی امریکا میں ہونے والے میچز اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے مارکیٹنگ حقوق بیچنے میں رشوت لی تھی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن،بدعنوانی،رشوت،منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں،بلکہ تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر اور یوئفا کے سربراہ مائیکل پلاٹینی کو فیفا کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے تین تین ماہ کےلیے معطل بھی کیا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.