3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:19
بھارت کو جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کرے،شہریار خان
جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو سیریز کھیلنی ہے یا نہیں؟ جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کرے، دن بہت کم رہ گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہر یار خان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کے انتظامات کرنے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔