تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز،فیصلہ آج متوقع

جیو نیوز - نئی دہلی........آئی سی سی کے فیوچر ٹور پرگرام کے تحت رواں ماہ شیڈول پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں ،فیصلہ آج متوقع ہے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا سب کو بے تابی سے انتظارہے،لیکن بھارت کی جانب سے جواب میں تاخیر کے باعث دسمبر میں شیڈول سیریز پر سیاہ بادل منڈالا رہے ہیں۔

سیریز ہوگی یا نہیں ؟جواب آج متوقع ہے۔پی سی بی نے جو خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھا اس میں آج ہی کی ڈیڈ لائن ہے، کیونکہ ایشیز سے بڑی سیریز ،جیسے دنیا دیکھتی ہے اس کے انتظام کےلیے بھی تو کچھ وقت درکار ہے۔ویسے یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کرکٹ ہو گی تب ہی فاصلے کم ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.