تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

قمر ابراہیم کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپیئن قمر ابراہیم کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اعلان جلد متوقع ہے ۔

ملک میں رواں ماہ میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کھیلی جائے گی جبکہ اگلے برس قومی ٹیم دو سال کے وقفے کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

ورلڈ کپ اور اولمپکس سے باہر ہونے والی قومی ہاکی ٹیم کی باگ دوڑ اب قمر ابراہیم کو سونپی جا رہی ہے، انہیں ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا جا رہا ہے جن کی تقرری کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ فیڈریشن معاون کوچز کا فیصلہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.