تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

ورلڈکپ اِسکی کراس ؛ مینز ٹائٹل فرانس کے جین فریڈرک کے نام

جیو نیوز - پیرس.......ورلڈ کپ اِسکی کراس کا مینز ٹائٹل فرانس کے جین فریڈرک نے جیت لیا جبکہ ویمنز ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی Anna کے نام رہا ۔

فرانس میں واقع یورپ کی سب سے اونچی برف پوش چوٹیوں پر ہونے والے اِسکی کراس ورلڈکپ کے فائنل مقابلے میں شریک ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔

مینز کے فائنل میں فرانس ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ایتھلیٹس میں زبردست مقابلہ ہوا۔ لیکن فرانس کے جین فریڈرک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین ایونٹ میں بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے ۔سوئٹزرلینڈ کی اینا Anna سب سے آگے رہیں اور ویمنز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.