تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

پی سی بی اب بھی بھارتی بورڈ کے جواب کا منتظر

جیو نیوز - لاہور......تاریخ پر تاریخ، ایک اور تاریخ۔بھارت سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے جواب کے انتظار میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کے لئے پرامید نظر آتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جائلز کلارک پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے اور سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں پوچھیں گے ۔

ادھر ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی کا کوئی خط نہیں ملا۔ شہریار خان کہتے ہیں کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ہاں بھارت کے جواب کا انتظار ہے ، وقت کی کمی کے باعث سیریز کا انعقاد اب مشکل ہے لیکن اگر بھارت چاہے تو کھیل سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.