تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:3

یو ایس اوپن اسکواش چمپئن شپ: پاکستان کے جونیئرکھلاڑی امریکا روانہ

جیو نیوز - کراچی .....یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی کا عزم لیے پاکستان کے جونیئر کھلاڑی امریکہ روانہ ہو گئے ۔

چیمپین شپ 19 سے 22 دسمبر نیو ہیون میں کھیلی جا ئیگی، جس میں پاکستان کے جونیئر کھلاڑی انڈر 15 ، 17 اور انڈر 19 میں ایکشن میں ہوں گے ۔

کوچز پر امید ہیں کہ نوعمر کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائے گی،پلیئرز نے بہت محنت کی ہے مایوس نہیں کریں گے۔

جونیئر کی سطح پر پاکستانی کھلاڑی تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں،لیکن اس ایونٹ میں انہیں مصری کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.