21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری
جیو نیوز - لاہور......پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے،بوم بوم آفریدی پشاور،کرس گیل لاہور،شعیب ملک کراچی ، شین واٹسن اسلام آباد اور کیون پیٹرسن کوئٹہ کی ٹیم میں شامل ہو گئے۔
پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی دلکش اور پر وقار تقریب میں کرکٹ کی تمام ہی بڑی بڑی شخصیات شریک ہیں ۔پاکستان کے سپر اسٹار کے علاوہ غیر ملکی کوچز بھی موجود ہیں۔سب سے پہلے پی ایس ایل کی پانچ فرنچائز نے سب سے مہنگی دو لاکھ ڈالرز والی کیٹگری پلاٹینم سے تین تین کھلاڑیوں کاچناو ٔکر لیا۔
پشاور زلمے نے پہلے چنا بوم بوم شاہد آفریدی کو ،اس ٹیم میں وہاب ریاض اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی شامل ہیں۔کوئٹہ گلاڈیئٹرز کو آئی کون پلیئر ملے کیون پیٹرسن ، جبکہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد بھی اسی ٹیم میں ایکشن میں ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں شین واٹسن تو شامل ہیں ہی ان کے ساتھ ہیں آندرے رسل اور مصباح الحق ،کراچی کی ٹیم میں شعیب ملک،شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیاہے۔ماسٹر بلاسٹر کرس گیل ڈیوائن براو اور عمر اکمل لاہور قلندرز کےلیے کھیلں گے۔
ڈائیمنڈ کیٹگری جس میں شامل کھلاڑیوں کو 70 ہزار ڈالرز ملیں گےاس سے عماد وسیم،روی بوپارہ،لینڈل سیمنز کراچی،کامران اکمل،محمد حفیظ ،کرس جارڈن پشاور،انور علی،جیسن ہولڈر اور لیوک رائٹ کوئٹہ کی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں،لاہور نے محمد رضوان ،یاسر شاہ،اور صہیب مقصود کو منتخب کیا ہے تو سیموئل بدری،محمد عرفان اور بریڈ ہیڈن اسلان آباد کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔