23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:0
اسرار احمد نے یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
جیو نیوز - نیوہیون،امریکا...... پاکستان کے اسرار احمد نے یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔امریکا میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں اسرار احمد نے راڈ ٹکر کو شکست دی ۔
اسرار احمد کی کامیابی کا اسکور11-9 ،11-8 ، 7-11 اور11-8رہا۔اسرار احمد اگست میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں ۔