تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:37

کھلاڑی فٹنس کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں ، ہیڈ کوچ وقار یونس

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فٹنس کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں فیلڈنگ اور خاص طور پر فٹنس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔

ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ میں کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں جس پر مجھے فخر ہے ۔

وقار یونس نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی حمایت بھی کی ہے ۔اس سلسلے میں وہ ان دنوں باولنگ کوچ مشتاق احمد کے ساتھ مل کر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.