تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:4

اظہر علی کو گمراہ کیا جا رہا ہے، محمد یوسف

جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں اظہر علی اور محمد حفیظ کے کیمپ میں شرکت نہ کرنے پر محمد یوسف نے کہا ہے کہ اظہرعلی کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ سکندر بخت کہتے ہیں کہ محمد عامر کو کیمپ میں شامل کرنا پی سی بی کا غلط فیصلہ ہے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حفیظ کے کیمپ میں نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر اظہر علی کو گمراہ کیا جارہا ہے، پی سی بی کو چاہئے کہ وہ اظہر علی کو عامر کے معاملے پر اعتماد میں لے۔

دوسری طرف سکندر بخت کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کیمپ میں شامل کرنا غلط فیصلہ ہے، اظہرعلی اور محمد حفیظ کو یہ سوچنا چاہئے کہ یہ قومی ٹیم ہے گلی محلے کی یا ان کی گھر کی ٹیم نہیں، حفیظ اور اظہر کو ایسے سخت بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عامرکے معاملے پر اظہر اور حفیظ سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگر دیر کی گئی تو چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.