تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

اظہر اور حفیظ کے بعد عامر کی کیمپ میں شمولیت پر کئی کھلاڑی ناخوش

جیو نیوز - لاہور.........اظہر علی اور حفیظ کے بعد محمد عامر کی ٹریننگ کیمپ میں شمولیت پر ناخوش کئی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹرہارون رشیدسےملاقات کریں گے۔

محمد عامرکی موجودگی میں کیمپ نہ جوائن کرنے کی کہانی صرف اظہر علی اور محمد حفیظ تک ہی نہیں ،تقریباً ایک درجن کھلاڑی عامر کی شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیں۔

محمد حفیظ اور اظہر علی تو کھل کرسامنے آ گئے ، کہ انہیں محمد عامر کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرنی لیکن اور بھی کھلاڑی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امتیازی رویے سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے کیمپ میں شامل ہونے پرایک درجن کے لگ بھگ کھلاڑی اظہر علی اورمحمد حفیظ جیسا موقف رکھتے ہیں، لیکن ٹیم مینجمنٹ نے یا تو انہیں سمجھا کر یا دباؤ میں لاکر کیمپ میں شمولیت پر راضی کر لیا،کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا گیا کہ انکا موقف اپنی جگہ لیکن کیریئر تباہ نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اس بات پر بھی ناراض ہیں کہ محمد عامر کو ضرورت سے زیادہ وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، ان کی رائے کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تو کھلاڑیوں کو سیریز سے ڈراپ کردیا جاتا ہے لیکن اسپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ کو پلکوں پر بٹھایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.