25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:20
محمد حفیظ محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پرنیم رضامند
جیو نیوز - کراچی......کرکٹر محمد حفیظ کی ٹیم مینجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں سے میٹنگ ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے بعد محمد حفیظ فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پرنیم رضامند ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد حفیظ میٹنگ کے دوران رو پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ عامرسےلڑائی نہیں، صرف پاکستان کے وقار کی وجہ سے نہ کھیلنے کا کہا۔
دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اظہر علی کے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر تحفظات تاحال برقرار ہیں،جبکہ عمر اکمل، محمد رضوان، وہاب ریاض، عمرگل کے بھی عامر کے ساتھ کھیلنے پر تحفظات برقرار ہیں۔