تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

مسئلہ حل ہوگیا،حفیظ اور اظہر نے کیمپ جوائن کرلیا ،شہریار خان

جیو نیوز - لاہور.......محمد حفیظ اور اظہر علی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریا رخان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سے بات چیت ہوگئی ہے ۔دونوں نے کیمپ جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہدونوں کھلاڑیوں  کو پیار سے سمجھایا ہے ،ان کے جو بھی تحفظات ہیں ،وہ دور کیے جائیں گے۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ اگر عامر کی سلیکشن ہوجاتی ہے ،تو سب کو یہی کہا ہے کہ وہ اسے اسپورٹ کریں ،اس کا حوصلہ بڑھائیں ،ہم ایک خاندان ہیں،مشکوک نظروں سے کسی کو نہیں دیکھ سکتے۔عامر کو یہی کہا ہے کہ وہ صراط مسقیم پر چلے، ، سب اس کا ساتھ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.