26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 21:50
عامر خان نے اسلام آباد میں بچوں کو باکسنگ کے گر سکھائے
جیو نیوز - اسلام آباد.......عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نے اسلام آباد میں بچوں کوباکسنگ کےگر سکھائے۔ ان کاکہناہےکہ بچوں کےساتھ ٹریننگ کامقصد اےپی ایس کےننھے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرناہے۔
پنچنگ،جیبنگ،ہکنگ، اپر کٹ اور کاؤنٹر اٹیک،عامر خان نے باکسنگ کےسارے گر بتادیے۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر اسلام آباد کےتجارتی مرکز میں لگے رنگ میں آئے توشہریوں کاجوش وخروش دیدنی تھا۔
عامر خان کےہمراہ ان کےبھائی نوجوان باکسر ہارون خان بھی آئے۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا مقصد اے پی ایس کے ننھے شہیدوں کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا پے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کے لیے وہ اکیڈمیز قائم کر رہے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ ایک سال کے اندر پاکستان سے عالمی چیمپئن باکسرز آنا شروع ہو جائیں گے۔