تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:17

ڈربن ٹیسٹ: انگلینڈ303رنز پر آئوٹ،جنوبی افریقا 4وکٹوں پر137رنز

جیو نیوز - ڈربن.......ڈربن ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنالئے، اس قبل انگلینڈ کی ٹیم 303 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔

ڈربن ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ179 رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیااور پوری ٹیم 303 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔نک کومپٹن 85 اور جیمز ٹیلر 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل نے چار ،چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقا نے چار وکٹ پر 137 رنز بنالیے، ڈی ویلیئرز 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ڈین ایلگر67 اور باووما10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

کرس براڈ نے تین اور معین علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.