تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 15:57

زمبابوے اور افغانستان کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں ہو گا

جیو نیوز - شارجہ .......زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے،جیوسوپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔

شارجہ میں ہونے والی سیریز کے پہلے معرکے میں تو افغانستان نے حریف کو قابو کر لیا۔لو اسکورننگ میچ میں زمبابوے کو 49 رنز سے شکست ہوئی تھی،اب ہے سیریز کا دوسرا معرکہ جس میں ٹیم زمبابوے کامیابی کےلیے سر دھڑ کی بازی لگائے گی جبکہ افغان ٹیم اس بار بھی جیت کےلیے پر عزم ہے۔

پانچ میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے،سیریز کا یہ دوسرا میچ بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر شام چار بجے سے براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.