29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 18:22
عامر، حفیظ ، اظہر فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز
جیو نیوز - لاہور......عامر،حفیظ، اظہر تنازع کا ڈراپ سین تو ہو چکا ہے لیکن تینوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
لاہور میں فٹنس کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم کرٹریننگ ہوتی ہے تو قذافی اسٹیڈیم میں رننگ، فیلڈنگ اور نیٹ پربولنگ، بیٹنگ کی پریکٹس۔
محنت تو ہر کوئی کر رہا ہے لیکن عامر تنازع حل ہوا تو محمد حفیظ اور اظہر علی بھی ٹریننگ میں مصروف ہیںلیکن توجہ کا مرکز یہ تینوں ہی ہیں۔ ٹریننگ کے دوران تینوں کرکٹرز ایک دوسرے سے گھلتے ملتے بھی دکھائی دیئے۔
محمد حفیظ نیٹ پر محمد عامر کی بولنگ کے سامنے تو نہیں تھے لیکن ایک ہی نیٹ پر بیٹنگ ضرور کرتے دکھائی دیئے۔