تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 1:13

ٹیسٹ رینکنگ جاری، یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل

جیو نیوز - دبئی.......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں تین درجہ بہتری کے بعد آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے جبکہ جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے یونس خان چھٹے اور مصباح نویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے، ڈیل اسٹین دوسرے اور اسٹورٹ براڈ تیسرے نمبرپر ہیں، پاکستان کےیاسر شاہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈرز میں ایشون سے پر برتری لئے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.