تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 13:55

ڈی جی رینجرز اسکواش چیمپئن شپ ،فرحان اور سعدیہ نےجیت لی

جیو نیوز - کراچی......فرحان محبوب اور سعدیہ گل نے نویں ڈی جی رینجرز نیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، ڈپٹی ڈائیرکٹرجنرل برگیڈرئیر اظہر خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

نویں ڈی جی رینجرز اسکواش چیمپئن شپ میں مینز ایونٹ کا فائنل ناصر اقبال اور فرحان محبوب کے درمیان کھیلا گیا، جس انتہائی سنسنی خیز ثات رہا مقابلہ چار چار گیمز سے باربر ہونے کے بعد آخری گیمز میں فرحان محبوب نے گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

ویمن فائنل سعدیہ گل اور ثمر انجم کے درمیان کھیلا گیا،دونوں کھلاڑی ایک ایک گیمز جیتی رہیں فیصلہ کن گیمز میں سعدیہ نے نو گیارہ سے کامیابی حاصل کی

سندھ رینجرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اظہر خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، 13لاکھ روپے پر مشتمل چیمپئن شپ کے فاتح فرحان محبوب کو ایک لاکھ 70ہزار اور سعدیہ گل کو 51ہزار روپے دئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.