تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:19

یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ کیس،پی سی بی آج آئی سی سی سے رابطہ کریگی

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق تفصیلی کیس تیار کر لیا ۔ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا جائے گا ۔

یاسر شاہ کےمثبت ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آٹھ روز قبل منظر عام پر آئی اور انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر آج پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا،لیکن پی سی بی کی کوشش ہے کہ ان کا مکمل دفاع کرے اور انہیں لمبی سزا سے بچائے ۔ لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ یاسر شاہ کا پابندی کی سزا سے بچنا مشکل ہے کیونکہ جو دوا انہوں نے استعمال کی وہ صرف بلڈ پریشر کی نہیں بلکہ دوسری دواؤں کا اثر زائل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.