4 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:6
خواہش ہے ایک بار پھر لارڈز میں بولنگ کروں،محمد عامر
جیو نیوز - لاہور......پانچ سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں کہ انہیں کھیلتا ہوا دیکھ کر ، لوگ انہیں قبول بھی کر لیں گے ،ان کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر لارڈز میں بولنگ کریں۔
ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے کرکٹ حلقوں کا اعتماد حاصل کریں گے،ان میں بہت تبدیلی آئی ہے،کم عمری میں بہت سے تجربات بھی ہوئے،البتہ مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
محمد عامرنے مزید کہا کہ اگر کوئی کسی کو برا کہتا ہے تو اسے اچھا ثابت کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے،وہ قومی کرکٹ کیمپ میں ہر ایک سے ملے اور خوشی ہے کہ ہر ایک نے نے ان کی بات سنی، لیکن یہ وقت بتائے گا کہ انہیں قبول کیا جاتا ہے یا نہیں۔