تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:46

پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم ’’جیو لاہور قلندرز‘‘ کے لوگو کی رونمائی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان سپر لیگ کی ٹیم جیو لاہور قلندرز کے لوگو اور کٹ کی تقریب رونمائی شاندار انداز میں لاہور میں منعقد کی گئی، رنگا رنگ تقریب کو کرکٹ اسٹارز اور شوبز ستاروں نے جگمگا دیا۔

پی ایس ایل کی ٹیم جیو لاہور قلندر نے ’’لوگو‘‘ کی رونمائی شاندار انداز میں کی۔جیو قلندر نائٹ کو شوبز ستاروں نے خوب چمکایا۔ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے تقریب کو براہ ِراست نشر کیا۔

مشہور سنگر نبیل شوکت علی نے جیو لاہور قلندر کا سونگ گا کے حاضرین کے دل جیت لئے،اس موقع پر لاہور قلندر ٹیم کے آفیشل اور کھلاڑی سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاہور قلندر کے ٹیم آنر رانا فواد نے کہا کہ یہ ٹیم اب صرف لاہور قلندر نہیں بلکہ جیو لاہور قلندر ہے۔

آخر وہ لمحہ آگیا جس کا سبھی کو شدت سے انتظار تھا، شائقین نے جب جیولاہور قلندر کا لوگو دیکھا تو سبھی جھوم اٹھے اور ہر جانب سے ایک ہی آواز گونج رہی تھی’’جیو لاہور قلندر‘‘۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.