تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:25

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریاں

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریاں جاری ہیں ،کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی خاص ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔

ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑی آج تو آرام کریں گے لیکن اگلے دن پھر کھلاڑیوں کے درمیان ٹارگٹ میچز ہوں گے۔

کیمپ میں شریک پلیئرز کوبیٹنگ ، بولنگ کی پریکٹس کے ساتھ فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ مزید دو دن جاری رہے گا،کھلاڑی 9 جنوری کو کراچی میں یکجا ہوں گے جہاں سے ان کی نیوزی لینڈ روانگی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.