تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:39

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر 30 برس کی ہو گئیں

جیو نیوز - مریدکے ........پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر تیس برس کی ہو گئیں ۔ انہوں نے مریدکے میں جاری ٹریننگ کیمپ میں سالگرہ منائی اور جیو کے ساتھ کیک کاٹا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ان دنوں ورلڈ ٹی20 کی تیاریوں میں مصروف ہیں کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا ،کوچز کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے اپنی ٹیکنیک بہتر کی اور پھر اپنی کپتان ثنا میر کی سالگرہ منائی ۔

ساتھی کھلاڑیوں نے ’’ہیپی برتھ ڈے ثنا‘‘ گنگنایا اور پھر کیک کاٹا ،ایک دوسرے کو کھلایا اور چائے پی۔ثنا میر نے جیو نیوز کے سرپرائز برتھ ڈے کیک کا شکریہ ادا کیا ۔ساتھی کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سالگرہ منا نے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.